20 جولائی، 2006، 5:19 PM

بيانيہ

پر امن ايٹمي پروگرام محدود كرنے پر دباؤ كي صورت ميں ہم اپني ايٹمي پاليسي پر نظر ثاني كريں گے // ہمارے فريق كو مذاكرات كي ميز پر آجانا چاہيے

پر امن ايٹمي پروگرام محدود كرنے پر دباؤ كي صورت ميں ہم اپني ايٹمي پاليسي پر نظر ثاني كريں گے // ہمارے فريق كو مذاكرات كي ميز پر آجانا چاہيے

ايٹمي معاملے ميں ايران كو محدود كرنے كي صورت ميں ہم اپني ايٹمي پاليسي پر نظر ثاني كريں گے

مہر خبررساں ايجنسي كي رپورٹ كے مطابق ايران كي اعلي قومي سلامتي كونسل نے ايك بيان جاري كيا ہے جس ميں كہا گيا ہے كہ  ايٹمي معاملے ميں ايران كو محدود كرنے كي صورت ميں ايران اپني ايٹمي پاليسي پر نظر ثاني كرےگا بيان ميں آيا ہے كہ ايران نے بين الاقوامي ايٹمي ايجنسي كے ساتھ اب تك صاف اور شفاف تعاون جاري ركھا ہے ہم نے ہر طرح ايٹمي ايجنسي كے انسپكٹروں كے ساتھ تعاون كيا ہے ليكن اس كے باوجود اگر ايران كے پرامن ايٹمي پروگرام كو محدود كرنے كي كوشش كي گئي تو ايران اپنے ايٹمي پروگرام كي پاليسيوں پر نظر ثاني كرے گا بيان ميں كہا گيا ہے كہ ايران بحران پيدا نہيں كرنا چاہتا ليكن اگر دوسرے لوگ بحران اور مشكل پيدا كرنا چاہتے ہيں تو اس سے سب كو نقصان اٹھانا پڑےگا علي لاريجاني نے بيان ميں كہا ہے كہ اس معاملے كا بہترين اور مناسب حل باہمي گفتگو اور مذاكرات سے ممكن ہے انھوں نے كہا كہ غير وابستہ تحريك كے ركن ممالك كے علاوہ كئي دوسرے ممالك نے ايران كے پرامن ايٹمي پروگرام كي حمايت كي ہے جس سے معلوم ہوتا ہے كہ دنيا ايران كے ايٹمي پروگرام كے حق ميں ہے ليكن امريكہ مذاكرات كے راستے كو منحرف كرنے كي كوشش ميں لگا ہوا ہے انھوں نے كہا كہ ايران اپنے قومي اور ملكي مفادات كا ہرحال ميں دفاع كرے گا

News ID 355854

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha